ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، بیرسٹر گوہر نے اہم کردار اداکیا ہے، ایاز صادق
اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف مذاکراتی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس،اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومت اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے، مذکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے، سپیکر نے حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کو مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا
، جمہوریت میں مذکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں، یہ ملک ہمارا اور ہمیں عوام نے منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے بھیجا ہے،پارلیمان 24 کروڑ عوام کا منتخب ادار ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، بطور عوامی نمائندے ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے،حکومت اور اپوزیشن کے مابین خوشگوار تعلقات سے ملک کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے، ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے
،ملک کی موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے،مذاکراتی کمیٹی کے پہلے ان کیمرہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، کمیٹی اجلاس میں سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، علیم خان بھی موجود ہیں اس کے علاوہ حزب اختلاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں سابق اسپیکر اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علامہ ناصر عباس شامل ہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کیلئے رول ادا کرنے کا کہا ،میں نے وزیر اعظم سے درخواست کی،سب صاحبان کا شکر گزار ہوں کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی،مذاکرات کی سنجیدگی سنیئر ممبران کی موجود سے ظاہر ہے،
امید ہے پاکستان کی بہتری کی بات کریں گے،ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے،ہم نے جمہوری طرز عمل اختیار کیا ،مشاورت سے آگے بھی اجلاس رکھیں گے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے جو پاکستان،جمہوریت اور ہمارے لئے بہتر ہے وہ ہو۔
Comments are closed.