مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف کے 3 رہنما شرکت نہ سکے

اسد قیصر ،علامہ ناصر عباس اور حامد رضا نے شرکت کی ،اپوزیشن لیڈرعمرایوب ،حامد خان اور علی امین گنڈا پور شریک نہ ہوئے
اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف کے 3 رہنماشرکت نہ کر سکے ،ذرائع کے مطابق اسد قیصر علامہ ناصر عباس صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سنیٹر حامد خان شریک نہ ہو سکے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے 3 رہنماوں کے مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اسپیکر کو پہلے سے آگاہ کردیا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی کو تین سے چار رہنماوں کی عدم شرکت بارے اعتماد میں لیا گیا تھا،پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان ڈھاکہ میں موجود ہیں،حامد خان کی بنگلہ دیش میں ہونے کے باعث مذاکراتی کمیٹی میں عدم شرکت رہی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اہم صوبائی اجلاس میں شرکت کے باعث مزاکراتی کمیٹی میں شرکت نہ کرسکے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مقدمے کی ضمانت اور کیس کی سماعت کے باعث پشاورمیں موجود ہیں ۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں اپوزیشن کی مذاکرٹی کمیٹی کا سربراہ ہوں،تاہم مقدمات کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکا،

یہ ظلم ہے آج بھی اپنے مقدمات کی ضمانتیں کراتا پھر رہا ہوں ،کوشش ہے کہ آگلے اجلاس میں مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر پاوں گا ،اجلاس شروع ہوتے وقت سلمان اکرم راجہ بھی کیس کی سماعت کے باعث راستے میں تھے۔#/s#

Comments are closed.