190ملین پاؤنڈ سکینڈل کا فیصلہ6 جنوری تک موخر

راولپنڈی (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین و سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری تک موخر کردیا ہے جس کے لئے عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف کو نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائے گا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے پر 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو پیر کے روز سنایا جانا تھا

گزشتہ روز فیصلے کے موقع پر ملزمان کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے تھے اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہم آج عدالت سے فیصلے کی توقع کر رہے ہیں جس پر عدالت نے جواب دیا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا عدالت کی جانب سے جاری کی گئی نئی تاریخ کے مطابق ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

Comments are closed.