مفرور گینگسٹر کو پشپا 2 کا شوق لے ڈوبا

ممبئی (آن لائن) تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے، لیکن اسی فلم کا شوق مفرور گینگسٹر کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قتل کے دو کیسز اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں مطلوب مفرور گینگسٹر وشال مشرم کی گرفتاری پشپا 2 کے باعث ممکن ہوپائی ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وشال مشرم پشپا فلم میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔ اسی اطلاع کے سہارے پولیس گینگسٹر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی شہر ناگپور میں تامل فلم پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران فلم بینوں کو حقیقی فلمی سین کا سامنا ہوا جب ان کے درمیان فلم دیکھنے بیٹھے ہوئے مفرور گینگسٹر وشال میشرم کو پولیس نے گھیر کر گرفتار کرلیا۔

Comments are closed.