کسی بھی پرائیویٹ ممبرکو آئینی ترمیم پیش کرنے کے لئے 34 اراکین کی حمایت لازم

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے قواعدوضوابط و استحقاق نے پیپلز پارٹی کے سید نویدقمر کی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ممبرکو آئینی ترمیم ایوان میں پیش کرنے کے لئے کم از کم 34 اراکین کی حمایت لازمی ہوگی ۔رانا قاسم نون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا،قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریقہ کار میں تبدیلی کی تحریک زیر غور ہے،قواعد و ضوابط و طریقہ کار میں ترمیم پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے متعارف کی گئی تھی،مجوزہ ترمیم کے تحت نجی رکن کو آئینی ترمیم متعارف کرانے کے لئے ایوان کے ایک چوتھائی اراکین کی حمایت ضروری قرار دی جائے گی،وزیراعظم کے گریونس ونگ کی بریفنگ اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔ذیلی کمیٹی نے قواعد و ضوابط و طریقہ کار میں سید نوید قمر کی ترمیم کی منظوری دے دی۔ترمیم کے مطابق کسی بھی نجی رکن کو ایوان میں آئینی ترمیم متعارف کرانے سے قبل 34 ارکان کی حمایت لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Comments are closed.