9 مئی کے ملزمان رعایت کے مسحتق نہیں،ماسٹر مائنڈز کو بھی سخت سزا دینی چاہیے ،شہری

اسلام آباد (آن لائن)9 مئی کے ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے ،ان کے ماسٹر مائنڈز کو بھی سخت سزا دینی چاہیے ، اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو عمر قید کی سزا ہونی چائیے تاکہ دوبارہ ملکی سلامتی کو خطرہ نہ ہو، 9 مئی کے ملزمان کو ملٹری کورٹس کی جانب سے سزا سنائے جانے پر عوامی رائے سامنے آگئی ہے،21 دسمبر کو ملٹری کورٹس نے 9 مئی کے 25 ملزمان کو دس سال قید کی سنائی

، اس حوالے سے عوام کا کہنا تھا کہ9 مئی کے ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو بھی سخت سزا دینی چاہیے ، انہوں نے پاکستان سے غداری کی ہے ان کے لئے کئے جانے والا فیصلہ سو فیصد درست ہے، اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو عمر قید کی سزا ہونی چائیے تاکہ دوبارہ ملکی سلامتی کو خطرہ نہ ہو، ملک کے موجودہ حالات کا یہ تقاضا ہے کہ ایسے شرپسندوں کو سزا سنائی جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

Comments are closed.