سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا‘ آئی جی اسلام آباد نے11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے

اسلام آباد(آن لائن)سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے آئی جی اسلام آباد نے11 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔نوٹسز ملزمان صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسی ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 24 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈہ کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا، وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کیلئے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کیلئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

Comments are closed.