بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا148واں یوم پیدائش25دسمبربدھ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا148واں یوم پیدائش25دسمبربدھ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اورسیمینارز کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کے دوران مقررین نے بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے گئے جبکہ قومی اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔
Comments are closed.