سابق وزیر اعظم پاکستان اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف75برس کے ہو گئے ان کی سالگرہ 25دسمبر بدھ کومنائی گئی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔
میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے
Comments are closed.