پاک فوج کی افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی،50 خوارج ہلاک

زبردست ائیر سٹرائیک افغان علاقے پکتیا میں کی گئی ،کمانڈر ابو حمزہ بھی ہلاک ،خود کش تیارکرنے والی فیکٹری بھی تباہ،رپورٹس
اگر کہا جائے اپنے 16 جوانوں کی شہادتوں کا بدلہ لے لیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ لیکن ابھی بدلہ تمام نہیں ہوا،دفاعی ذرائع
راولپنڈی(آن لائن)پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں ،میڈیا رپورٹس اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں گھس کرکامیاب ترین کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے4 کمانڈروں سمیت 50سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں پاک فوج نے خوارج کے خلاف رواں سال کی کامیاب ترین کاروائی افغانستان کے علاقے پکتیا میں زبردست ائر سٹرائیک کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ہلاک ہونے والوں میں میں کمانڈر ابو حمزی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں خوارج کے چار مراکز تباہ کیے گئے ہیں جن میں انکی خود کش تیار کرنے کی سب سے بڑی فیکٹری بھی تباہ ہوئی ہے۔ ساتھ ساتھ ان کا عمر میڈیا سیل بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ویڈیوز آرہی ہیں ان میں نہ صرف خوارج ایک دوسرے کو بھاگ جانے کا کہہ رہے ہیں بلکہ یہ گلہ بھی کر رہے ہیں کہ مقامی آبادی مدد کو نہیں آرہی۔

ان ویڈیوز اور آڈیوز سے واضح ہوتا ہے کہ حملے انتہائی درستگی کے ساتھ کیے گئے ہیں جس میں صرف خوارج ہی نشانہ بنے ہیں اور مقامی آبادی یا سولینز کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق اگر یہ کہا جائے کہ پاک فوج نے اپنے 16 جوانوں کی شہادتوں کا بدلہ لے لیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ لیکن ابھی بدلہ تمام نہیں ہوا۔ ان خوارج کا افغانستان کے کونے کونے تک پیچھا کیا جائیگا ان شاء اللہ!

Comments are closed.