کراچی (آ ن لائن)اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر فحش اداکارہ بننے کا اعلان کرنے والی یوٹیوبر زارا ڈار بہت تیزی سے شہرت حاصل کررہی ہیں، مداح ان کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب ہیں۔زارا ڈار کا فحش اداکارہ بننے کا بیان وائرل ہونے کے بعد ان سے متعلق سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا تھا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم زارا ڈار نے خود اس معاملے پر وضاحت جاری کردی ہے۔زارا نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب سے میں نے یہ ویڈیو بنائی کہ میں نے اونلی فینز پر کام کرنے کیلئے پی ایچ ڈی چھوڑ دی ہے
، تو اس کے بعد سے میری نظر سے کئی ایسی پوسٹیں گزری ہیں جن میں میرے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔یوٹیوبر نے مزید لکھا ہے کہ میں نے اس معاملے پر تاحال کوئی انٹرویو تو نہیں دیا البتہ میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔ میرا نام ڈارسی ہے اور میں نے اسے مختصر کر کے ڈارز/ ڈار کر رکھا ہے۔زارا نے اس افواہ کی بھی تردید کی کہ وہ پاکستانی ہیں، انہوں نے لکھا کہ میں احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ میں پاکستانی نہیں ہوں، میں امریکی ہوں اور یہیں پلی بڑھی ہوں اور میرے خاندانی پس منظر میں امریکی، ایرانی، یورپی، مشرق وسطی اور انڈین نسلیں شامل ہیں۔وائرل ہونے والی یوٹیوبر نے خود سے منسوب تمام مصنوعات، جعلی اکانٹس اور ڈیپ فیک ویڈیوز سے لاتعلقی کا بھی اظہار کیا اور اپنا واحد آفیشل ایکس اکانٹ بھی شیئر کیا۔یاد رہے کہ یوٹیوبر زارا ڈار اس سے قبل تعلیمی میدان اور مثبت مواد پر مبنی ویڈیوز بناتی تھیں لیکن حال ہی میں انھوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر فحش اور بالغانہ مواد کیلیے مشہور پلیٹ فارم اونلی فینز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.