وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پروفاقی وزر ا کی ملاقاتیں ،کارکردگی پر بریفنگ

دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،شہبازشریف
کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ریلیف آپریشن کیلئے مختص، ادویات ، مریضوں کی منتقلی کیلئے استعمال کیا جائے گا
لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیل کے مطابق و زیر اعظم نے اپنی رہائشگاہ میں مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کیں ۔ان ملاقاتوں میں میں ملک کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال اور وزرا کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔وزیر اعظم سے ان کی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، شزا فاطمہ، سینئر رہنمارانا مشہود احمد خان شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے متعلق کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے نجکاری سمیت اہم معاملات پر وفاقی وزیر سے بریفنگ لی،وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی جانب سے آئی ٹی سے متعلق اہم معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی ، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچا، پارا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد کے کر آیا۔ دوسرا ہیلی کاپٹر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوا اور واپسی پر مریضوں کو اسلام آباد کے کر آئے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.