آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ‘42مسافرہلاک

طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے‘ طیارے نے حادثے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی
باکو (آ ن لائن)آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکو سے گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 67 افراد سوار تھے جن میں 42کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے حادثے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

حادثے سے قبل طیارے نے مبینہ طور پر کئی بار ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 42مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کاموں کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔

Comments are closed.