قائد کا عزم آج بھی قوم کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے‘قائد کے یوم پیدائش پر پیغام
راولپنڈی (آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت سے پاکستان قائم ہوا، قائد کے اصول قوم کی تعمیر کے لیے ابدی راہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح کے 148یوم پیدائش کے موقع پرجاری پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا،آقائد کے اصول قوم کی تعمیر کے لیے ابدی راہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ : ائیے پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق پرامن خوشحال قوم بنانے کا اجتماعی عزم کریں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات غیر متزلزل تھے‘قائد کا عزم آج بھی قوم کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
Comments are closed.