مسیحی برادری نے چرچ آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا
کرسمس محبت، ہمدردی کا اظہار ہے، محبت اورہمدردی پاکستان کے متنوع معاشرے کو مضبوط بناتے ہیں‘جنرل عاصم منیر
راولپنڈی (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھڈرل چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریب میں شرکت یکجہتی اور ہم آہنگی کے جذبے کا اظہارکیا۔مسیحی برادری نے چرچ آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ کرمسم تقرین میں آرمی چیف کی موجودگی اور اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کا آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا۔آرمی چیف نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس محبت، ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی جیسے آفاقی اصولوں کی علامت ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ محبت اورہمدردی پاکستان کے متنوع معاشرے کو مضبوط بناتے ہیں۔ آرمی چیف نے اقلیتوں، خاص طور پر مسیحی برادری کی پاکستان کی شاندار خدمات کو سراہا۔
Comments are closed.