ممبئی (آن لائن) تیلگو سپرسٹار الو ارجن اور پشپا 2 کے میکرز نے حیدرآباد میں فلم کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں شدید زخمی ہونے والے بچے کے اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ان میں ایک کروڑ روپے اللو ارجن نے دیے جبکہ پروڈکشن ہاس میتھری موویز اور ڈائریکٹر سوکمار نے 50-50 لاکھ روپے دیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لیے 25 لاکھ روپے معاوضے اور بچے کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Comments are closed.