راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تورکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 22 دسمبر کو تارکین وطن کو کال دی کہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیجتے ہیں انہی کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا حکومت دو مطالبات مان لیتی ہے تو کال واپس لے لیں گے
، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت 26 نومبر اور 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے، ہمارا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے جو لوگ ناجائز قید ہیں انہیں رہا کیا جائے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا، میں اپنے تمام مقدمات میرٹ پر نکالوں گا اور ہاؤس اریسٹ پر نہیں ہوں گا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اگر سرحدوں پر ایسا کچھ ہوا تو اس سے پاکستان کا امن متاثر ہوگا۔عمران خان نے علیمہ خان کو مزید کہا کہ اگر ایسے حالات رہے تو پاکستان کی معیشت کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا، بانی پی ٹی ائی نے کہا پاکستان کو معاشی استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے ادارے سیاست میں لگے رہے تو ہماری سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا،
Comments are closed.