سانحہ 9مئی پر جوڈیشل کمیشن اور رہائی ،عمران خان کے دو مطالبات ،31جنوری تک کا ٹائم فریم بھی دیدیا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں چاہتے،سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی ،حامد رضا کی گفتگو
راولپنڈی (آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دو مطالبات کیلئے 31 جنوری کی ٹائم لائن دیدی بصورت ودیگر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا جائیگا۔جمعرات کے روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ ہماری عمر ایوب کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،علی امین گنڈا پور صاحب بھی موجود تھے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی،وجہ یہ ہے پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافیاں جاری ہیں،عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو موقع نہیں دیا گیا،جنوری میں مزاکارات کومنطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اپنے ساتھ تمام مظالم معاف کرنے کو تیار ہیں

،بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ دیگر پارلیمنٹری اور کارکنان پر بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے دو مطالبات پر بات کی ہے ،پہلا مطالبہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ سے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں،26 نومبر پر ہمارا واضح موقف ہے گولی چلی،ہمارے 13 کارکنان شہید ہیں 164 مسنگ ہیں،ہمارا 26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہے۔ہمارا دوسرا مطالبہ اسیران کی رہائی ہے،ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،بانی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں چاہتے۔

Comments are closed.