9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا: خواجہ آصف

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاوٴ کے خلاف پاکستان کے پْرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔ سانحہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاوٴ کے خلاف پاکستان کے پْرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔

Comments are closed.