کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

کراچی (آن لائن)شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ‘قیمت میں کمی کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی کے الیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ کا ریلیف ملے گا نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی

Comments are closed.