اویس لغاری آئندہ گرمیوں سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کے لئے پر عزم

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔ آئندہ گرمیوں سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ اگلے چار سال میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر بحران سے نکالنے کے خواہاں ہیں ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پاکستان عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ توانائی کے شعبے میں اصلا حات کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ماہ جون سے اب تک بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ بجلی کے ترسیلی نظام میں خامیاں دور کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چار سال میں عوام کو بجلی کے سیکٹر میں مشکلات سے نکا لنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈ سٹری کو وزارت توانائی ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ بجلی کی خرید و فروخت کے لئے کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

مارچ دو ہزار پچیس تک بجلی کی خرید و فروخت حکومت نہیں نئی کمپنی کی ذمہ داری ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2025ء میں بھی بہت سے اصلاحاتی منصوبوں عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف بانی پی ٹی آئی نے عدم استحکام پیدا کیا ۔ اس نے حرام خوروں کے کہنے پر آئی پی پیز کو چھوٹ دی ۔ ہم نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کئے ۔ دیگر کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ترسیلی نظام کی ری سٹریچرنگ کی منظوری دی ۔ ہم آئندہ چار سال میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر بحران سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ خود مختار آ پریٹنگ نظام لا چکے ۔ آرمی چیف کا مشکور ہوں انہوں نے ٹاسک فورس میں اچھے افسر دئیے ۔

انہوں نے کہا رحیم یار خان مٹیاری منصوبہ آئندہ دو سال میں مکمل ہو جائے گا ۔ آئندہ گرمیوں سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لے کر آئیں گے ۔ ہم ای وی کے بھی پھیلاو کی طرف جارہے ہیں ۔ پاور سیکٹر کے قرضو ں کو وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ری سٹریکچر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا سوپچاس ارب روپے بجلی شعبے میں سبسڈی کم کی ہے ۔ ہم اگر پی ٹی آئی کے فارمولوں پر چلتے تو آئیندہ دس سال تک عوام کو سستی بجلی میسر نہ آتی ۔ جبکہ ابھی تمام صارفین کا اوسطا بل نیچے آیا ہے ۔

Comments are closed.