عمران خان جیل سے اعلان کریں وہ اسرائیل کو نہیں مانتے، حافظ نعیم الرحمان
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ،
امریکا کے پاس ہزاروں میزائل ہیں لیکن ہمارے میزائل پر پابندیاں لگاتے ہیں قوم نے پیٹ کاٹ کر ایٹم بم بنایا ہے ایٹم بم کا تحفظ پاکستان اور پوری امت کا تحفظ ہے
اسرائیل فلسطین سے باہر نکل کر شام، لبنان اور مدینہ تک کی بات کر رہا ہے، اللہ نے ہمیں توفیق دی کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے غزہ کی سردی اسلام آباد سے زیادہ ہے، امیرجماعت اسلامی پاکستان کی یکجہتی فلسطین ملین مارچ سے خطاب
اسلام آباد ( آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی آج جیل سے اعلان کریں کہ اسرائیل کو نہیں مانتے۔ اسلام آباد جناح ایونیو نیو بلیو ایریا میں ہونے والے یکجہتی فلسطین ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ہزاروں میزائل ہیں لیکن ہمارے میزائل پر پابندیاں لگاتے ہیں قوم نے پیٹ کاٹ کر ایٹم بم بنایا ہے ایٹم بم کا تحفظ پاکستان اور پوری امت کا تحفظ ہے یہ کیسی سیاسی جماعتیں ہیں جیل میں ڈالنا اور نکالنا ہو تو امریکا کی طرف دیکھتے ہیں ہمیں لوگوں کو جمہوری آزادی دینا ہو گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک ہے امریکا کی غلامی میں ہمیں سرخروہی حاصل نہیں ہو گی امریکا مزاحمت کرنیوالوں کو دہشت گرد کہتا ہے اور جمہوریت بھی اپنی مرضی کی پسند کرتا ہے، اسرائیل حماس سے نہیں لڑ سکتا وہ بچوں کو مار سکتا ہے اسرائیل فلسطین سے باہر نکل کر شام، لبنان اور مدینہ تک کی بات کر رہا ہے قائداعظم نے کہا تھا اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں توفیق دی کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے غزہ کی سردی اسلام آباد سے زیادہ ہے وہاں 2 ملین لوگ کیمپوں میں زندگی گزار چکے ہیں، اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور 46ہزار لوگوں کو شہید کر چکا ہے اس کھلی دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والا امریکا ہے اسرائیل کوحاصل دوسری طاقت مسلم ممالک کی بیحسی ہے چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی بات بھی نہیں کر رہا،
اسرائیل ہمارے مجاہدین کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو کسی بیرونی طاقت نے کمزور نہیں کیا بلکہ یہاں کے حکمرانوں نے کیا ہے، یہ حکمران آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں اور اقتدار کے لیے امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سے شکوہ ہے کہ جب جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تو انھوں نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔
Comments are closed.