موٹروے M-14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکار‘ 10افراد جاں بحق اور7زخمی

بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث الٹ گئی
اسلام آباد(آن لائن)موٹروے پرفتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکارہوگئی جس سے 10افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔ ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.