2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا
سی سلطان جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ‘پی-3 سی اورین اور اے ٹی آر 72 طیاروں، کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)سمندری حدود کے دفاٰع اور اینٹی سب میرین وارفئیر کے لئے پاک بحریہ کی بڑی پیشرفت ‘ُ 3 سی سلطان طیاروں کی عنقریب شمولیت ہوگی۔دفاعی ذرائع کے مطابق 2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے لئے پہلے ایمبرئیر لینئیج 1000 طیارے کو جنوبی افریقہ میں سی سلطان میں ڈھالا جا رہا ہے۔ آئندہ برسوں میں مزید طیاروں کی ڈیلیوری مرحلہ وار حکمت عملی کے تحت کی جائے گی۔ سی سلطان جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پاک بحریہ کے موجودہ پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سی سلطان پی-3 سی اورین اور اے ٹی آر 72 طیاروں، کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا ۔سی سلطان رینج، استقامت، اینٹی سب میرین، اور اینٹی سرفیس ویسل وارفیئر کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہو گا۔ سی سلطان طیاروں میں الیکٹرانک سپورٹ میژرز/الیکٹرانک انٹیلیجنسسینسرز نصب کئے جائیں گے۔دفاعی ذرائع کے مطابق الیکٹرو آپٹیکل ٹریٹ، ایکٹیو الیکٹرانکلی اسکینڈ ایرے ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، چیف/فلیئر ڈسپنسر، اور ٹارپیڈو/سونو بوائے/ڈیپتھ چارج لانچرز بھی سی سلطان پر نصب ہوں گے۔
Comments are closed.