راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان# نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ یا کسی باہر کے ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کرونگا‘میں ہر کیس لڑونگا۔پیر کو یہاں اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کو انہوں نے سزا سنانی ہے۔القادر کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلی عدالتوں میں ختم ہو جائینگے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مزاق بنایا گیا ہے۔بانی یہ پوچھ رہے ہیں مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ یا کسی باہر کے ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کرونگا۔بانی نے کہا ہے میں ہر کیس لڑونگا۔بانی نے کہا نو مئی انہوں۔ نے کہا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔بانی نے کہا جن لوگوں نے نو مئی کے بعد پارٹی چھوڑی انکے کیسز معاف کر دیئے گئے۔بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔بانی نے پھر نو مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔26 نومبر کے احتجاج پر بھی بانی نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔بانی نے صرف دو مطالبات دہرائے ہیں 26 نومبر اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن۔دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی۔بانی نے کہا ہے وہ بنی گاکہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جائینگے۔
Comments are closed.