اسلام آباد (آن لائن) ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیاہے، جماعت یا کسی فرد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا۔کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔
جماعت یا کسی فرد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے۔مذاکرات میں اچھے مناظر ہوتے ہیں جب دونوں فریق آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اورچائے پیتے ہیں۔کم سے کم اس دوران اچھی گفتگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے۔
Comments are closed.