مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو،مفتی تقی عثمانی

کراچی (آن لائن)وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو،مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی کوششیں قابلِ احترام ہیں’ صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر ردعمل میں ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے موقف کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی کوششیں بہت ہی قابل احترام ہیں۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو

، صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کرنے پر ہم صدر کے مشکور ہیں، پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون پر دستخط سے جے یو آئی کا مو?قف تسلیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم جے یو آئی کے کارکنان اور مدارس مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے بھی مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دینی مدارس کے قائدین کی کوششوں سے معرکہ سر ہوا۔

Comments are closed.