ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے دوست ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد 2024 کو اپنے لیے مشکل سال قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر اس سال میں سیکھنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہاں ایسی چیزیں ہیں جنھیں میں سمجھ نہیں سکی ہوں۔ 51 سالہ ملائیکہ نے اس سال اپنے سوتیلے والد کو کھویا جبکہ ان کے دوست اداکار ارجن کپور سے راہیں بھی اسی برس جدا ہوئیں، اب جبکہ سال ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہیں تو ملائیکہ نے اسے کیسا پایا یہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کے لیے مشکل تھا۔انھوں نے ایک پوسٹ میں اس سال سے سیکھے گئے اسباق سے متعلق بھی بتایا۔انسٹاگرام پر انھوں نے ایک مخفی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا مجھے 2024 سے نفرت نہیں لیکن یہ مشکل اور چیلنجوں سے بھرا سیکھنے والا سال تھا۔
Comments are closed.