اسلام آ باد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سال کو قوم کے لئے خوشیوں بھرا سال ہونے کی دعا کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہو گا ، امید ہے اڑان پاکستان جیسا پروگرام ملکی معیشت کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا دعا ہے نیا سال عوام کے لئے خوشیوں بھرا ہو ۔ سال نو کے آغاز پر بھی ہم ملکی معیشت کے استحکام کے لئے پرعزم ہیں ۔ تاہم اگر پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ہے تو معیشت کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔
ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہو اور ترجیحات کو اس طرف لگا نا ہو گا ۔ نہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، امید ہے کہ نئے سال کے لیے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام پاکستان کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔ اور معیشت کو مزید استحکام دے گا، انہوں نے کہا کہ دسمبر کے اوائل میں ہم اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔72 ارب روپے کے محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہے ۔ ہم نے 97 فیصد ہدف حاصل کیا ۔ انہوں نے چئیرمین ایف بی آر کی کارکردگی کو سرہاتے ہوے کہا کہ راشد لنگڑیال بہت محنت کر رہے ہیں کاروبار ی حضرات کو نواسی فیصد ریلیف ملا ہے ۔ ترسیلات زر میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے ، یہی کرکردگی رہی تو روا ں سال ترسیلات زر میں پینتیس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس کی بہتری کے کلئے بھی کام جاری ہے ۔
دیگر وزارتیں بھی اپنے آپ کو جدید ٹیکنا لوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ۔ ا نہوں نے کہاکہ تیل کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے ۔ ا سمگلنک کنٹرول کرنے کی کاوشیں بھی نتیجہ خیز رہیں ، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈ ٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔ چینی کی سمگلنگ صفر پر آگئی۔ نو ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے ر ہا ہے ۔ انہوں نے کہا دھرنوں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھے تاہم پھر بھی ہم اپنے اہداف کے حصول میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں ۔ اب تک ہماری حکومت میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کو دہشتگردی کا سامنا ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوا ن قربانیاں دیکر ہمارا کل محفوظ کر رہے ہیں ۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے ہمیں اپنی برآمدات کو بھی بڑھا نا ہو گا ۔
Comments are closed.