اسلام آباد اوربلوچستان ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے اجلاس 17 جنوری کو ہوگا
سندھ ہائیکورٹ 23 جبکہ پشاور اور لاہورہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے اجلاس6 فروری ہوگا
اسلام آباد(آن لائن )اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تعیناتیوں بارے جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیاگیاہے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ججزکی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو طلب کیا گیاہے ،جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری،پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری اور لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا
،تفصیلات کے مطابق طلب کیے جانے والے جوڈیشل اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کریں گے جبکہ اس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگرسینئر ججزاور کمیشن کے دیگرارکان شریک ہوں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا،سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا،پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیاں غور ہوگا،بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل کیلئے نامزدگیاں پر غور ہوگا،ملک کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں آج نامزدگیاں بھجوائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی تھیں
، اسی طرح سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی تھیں جب کہ لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی تھیں۔علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی، اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی تھیں۔
Comments are closed.