جب بانی پی ٹی آئی نے براہ راست سمندر پار پاکستانیوں کو ہدایات دے دی تو پھر ہم نے فیتہ نہیں کاٹنا تھاپی ٹی آئی مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم
پشاور(آن لائن)جب بانی پی ٹی آئی نے براہ راست سمندر پار پاکستانیوں کو ہدایات دے دی تو پھر ہم نے فیتہ نہیں کاٹنا تھاسمندر پار پاکستانی کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑے رہے ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنے لئے ووٹ کا حق مانگتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں ن ے کہا کہ گزشتہ دنوں بار بار کہنے کے باوجود سول نافرمانی کی تحریک کے بارے میں پوچھا جاتا تھا۔جب بانی پی ٹی آئی نے براہ راست سمندر پار پاکستانیوں کو ہدایات دے دی تو پھر ہم نے فیتہ نہیں کاٹنا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ سول نافرمانی کی تحریک کیوں ضروری ہے۔جس ملک میں شخصی آزادی ختم اور آئین و قانون کو پامال کیا گیا ہو۔انٹرنیٹ کی بندش سے لاکھوں ڈالرز کی ترسیل روک دی گئی ہو۔امن و امان نام کی کوئی چیز نا ہو وہاں سول نافرمانی کی کال دیئے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔کامن ویلتھ سے اقوام متحدہ تک کی چارٹرڈ میں یہ سب موجود ہیں۔سول نافرمانی کی تحریک کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور جاری رہے گا۔سمندر پار پاکستانی کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑے رہے ہیں۔
سمندر پار پاکستانی اپنے لئے ووٹ کا حق مانگتے ہیں۔حکومت انہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی دھمکیاں دیتی ہے۔گزشتہ دو سال سے سمندر پار پاکستانیوں کی فیملیز کو حراساں کیا جارہا ہے۔انسانی حقوق کی پامالی پر دنیا بھر میں بات ہوتی ہے۔جس ملک میں 26 نومبر جیسے قتل ہوں وہاں سول نافرمانی کی تحریک بڑی بات نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی بنیاد رکھی تھی۔موجودہ نظام نے سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے پر مجبور کردیا ہے۔ایک غیر منتخب حکومت کا رہنا سول نافرمانی کی تحریک سے زیادہ خطرناک ہے۔
Comments are closed.