اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے،اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، رہنما پی ٹی آئی
اسلام آبا د(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوئی رابطہ نہیں ہے،اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے دیکھنا ہے وہ اسے کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں،ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا،پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے،

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوئی رابطہ نہیں ہے،مجھے سمجھ آرہی کیونکہ اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانی پی ٹی سے مشاورت ضروری ہے،ہم سمجھتے ہیں اس وقت اپنی اناوں سے بڑھ کر پاکستان ہے،ہمارے معاشی حالات اور سیکورٹی صورتحال ہے ایسے میں پاکستان کے لئے اتفاق اہم ہے ،نوجوانوں میں جو مایوسی ہھیل رہی ہیاپنے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا ہوگا،خواہش ہے پاکستان آگے بڑھے۔

Comments are closed.