اسلام آباد(آن لائن)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملہ، سانحہ 9 مئی سمیت 13 کیسز پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔احتساب عدالت نے آج فیصلے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جا سکا۔
عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ کورٹ اسٹاف نے بتایا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ آج عدالت میں مقرر کی جائے گی۔عدالتی عملے نے نیب اور عمران خان کے وکیل کو آگاہ کیا کہ 190 ملین پاوٴنڈ کیس کے فیصلے کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
Comments are closed.