اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ جیلوں میں 9 مئی کے قید مجرمان سے متعلق پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔جبکہ اختتام سماعت حفیظ اللہ نیازی روسٹرم پر آگئے اور عدالت کا شکریہ اداکیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران حفیظ اللہ نیازی کے روسٹرم پر آنے پرجسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ سیاسی بات کریں گے
، جس پر حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ میں سیاسی بات بالکل نہیں کروں گا،میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوجی عدالتوں کو ہدایت جاری کی،آپ نے شفقت کی جس کے بعد فوجی عدالتوں نے فیصلے سنائے، مجرمان کو فیصلوں کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے،مجرمان کو عام جیلوں میں دیگر قیدیوں کو ملنے والے حقوق نہیں دیئے جا رہے، قیدیوں سے جیلوں میں رویہ بھی فوج کی حراست جیسا ہی ہے،فوجی عدالتوں نے سزائیں سنانے کی وجوہات بھی نہیں بتائیں،جس پرعدالت نے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments are closed.