نئی دہلی (آ ن لائن)مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کی قیمت : بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں کا بڑھتا ہوا سلسلہ، مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ، حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی، فوجی اہلکار کی شناخت کرشنا کے نام سے ہوئی، اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایسے ہی ایک اور واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا ، جس میں ضلع شوپیاں کے ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کرلی تھی ، مودی سرکار کے دور اقتدار میں ہندوستانی فوج میں خودکشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے،جو فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت کے بحران کی علامت ہیں، بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات، مودی حکومت کی پالیسیوں سے ان کی عدم اطمینان اور ذہنی صحت کے مسائل کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرتا ہے
، ہندوستانی مسلح افواج میں 2024 میں خودکشیوں کی ایک خوفناک لہر دیکھی گئی ، جس میں 787 واقعات رپورٹ ہوئے، کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے 591، فضائیہ کے 160 اور بحریہ کے 36 خودکشیوں کا اندراج ہوا، 2023 میں ہندوستانی مسلح افواج نے اپنے اہلکاروں کی 120 خودکشیوں کی اطلاع دی، جن میں تقریباً 100 فوجیوں اور فضائیہ و بحریہ کے 20 اہلکار شامل ہیں، خطے میں اپنی گرفت مضبوط اور بھارتی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائد سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے جوان تعینات کیے ہیں، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے مطابق 2014 اور 2023 کے درمیان تقریباً 430 اہلکاروں نے خودکشی کی، 2011 سے 2023 تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کل 1,532 جوانوں نے خودکشی کی ہے، 2023 میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کل57 جبکہ جون2024 تک 24اہلکاروں نے خودکشی کی، گزشتہ 11 سالوں میں خودکشیوں کے سب سے کم 29 کیس 2016 میں درج کیے گئے جبکہ 2021 میں سب سے زیادہ 57 کیس درج ہوئے تھے، کنفیڈریشن کے صدر رنبیر سنگھ کے ایک بیان کے مطابق یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں خودکشی کرنے والے جوانوں کی تعداد لڑتے ہوئے مارے گئے جوانوں کی تعداد سے زیادہ ہے، مودی سرکار کے جنگی جنوں نے بھارتی فوجیوں کی زندگیاں بھی داو پر لگا دیں۔
Comments are closed.