صدر آصف زرداری سے سبکدوش امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات میں مزید وسعت پراتفاق
اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زردار ی سے امریکہ کے پاکستان میں تعینات سبکدوش ہونے والے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ایون صدر آمد ہوئی جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔آصف زرداری نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا اور پاک امریکہ تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔
Comments are closed.