خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیئے،جبکہ تین جوان شہید ہوگئے
راولپنڈی(آن لائن )خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے 3 مختلف کارروائیوں میں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ہیں جبکہ تین جوان شہید ہوگئے ہیںآ ئی ایس پی آر کے مطابق ۔6 اور 7 جنوری کو فورسز نے خیبرپختونخوا میں خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین بہادر جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے مٹنی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کیا گیا ۔
مٹنی میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی ہے۔ متانی میں ہونے والی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مومند کے علاقے بائے زئی میں کیا ۔بائے زئی میں ہونے والی کارروائی میں بھی 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی کرک کے علاقے میں کی گئی۔ کرک میں ہونے والی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آ ر کے مطابق فائرنگ کیشدیدتبادلے میں 3سیکیورٹی اہلکاربہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
شہدامیں لانس حوالدارعباس علی،نائیک محمدنذیر اورنائیک محمدعثمان شامل ہیں۔لانس حوالدار عباس علی کی عمر 38 برس تعلق ضلع غذر سے تھا۔ نائیک محمد نذیر کی عمر 37 برس تعلق سکردو سے تھا۔ نائیک محمد عثمان کی عمر 37 برس تعلق ضلع اٹک سے تھا۔ تینوں شہدا نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا عظیم نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس ا?پریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں،
Comments are closed.