مسیحی زائرین کی بس کو حادثہ،6 افراد جاں بحق ،57 زخمی
مانانوالہ(آن لائن ) خانقاہ ڈوگراں کے قریب روڑ پر سیالکوٹ سے مریم آباد آنے والی مسیحی زائرین کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 57 افراد شدید زخمی ہوگیے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا کہنا تھا کہ بس کو حادثہ خانقاہ ڈوگراں کی جانب جاتے ہوے اوور سپیڈ اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شیخوپورہ ، ایدھی ایمبولینسز اور ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل اور پولیس کی ٹیمیں جاے حادثہ پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوے مجموعی طور پر 57 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر خانقاہ ڈوگراں منتقل کیا اور وہاں سے 57 کے قریب شدید زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد ایوشہ ظفر کے ہمراہ جاے حادثہ پر ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کرتے رہے اور انہوں نے خانقاہ ڈوگراں رورل ہیلتھ سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی نعشیں ایدھی فاونڈیشن کی ایمبولینسز کے ذریعے سیالکوٹ روانہ کردی گ?ی ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ایمرجینسی لگا کر تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی سے پیش آیا
Comments are closed.