پاکستان پیپلز پارٹی 90 روز میں انتخابات کی حامی ہے،شازیہ مری

مانانوالہ(آن لائن) سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 90 روز میں انتخابات کی حامی ہے الیکشن کے حوالے سے ہماری پارٹی کا موقف واضح ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی آپنا موقف واضح کر چکے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی غریب عوام کے لیئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے جس سے ملک سے خواتین مستفید ہو رہی ہیں میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر 97 ارب ڈالر کی برآمدگی کا پراپیگنڈا قابل مذمت ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے مانانوالہ سے پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار پی پی 141 شیخوپورہ رانا رضوان علی رفاقت آف مانانوالہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کی تیاری کریں پیپلز پارٹی غریب عوام اور مزدور کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدور اور غریب کے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلز پارٹی کیامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 141 رانا رضوان علی رفاقت نے آپنے حلقہ کے حوالے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق مزید سفارشات پیش کیں تاکہ حلقہ کی خواتین مزید مستفید ہو سکیں اور میرے حلقہ سے پچیس ہزار خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں جو میرے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے آپنے حلقہ کی عوام کے لیئے صحت تعلیم پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بناوں گا جو میرا مشن ہے اور روایتی سیاستدانوں سے حلقہ کی عوام کو نجات دلا کر احساس محرومیوں کا ازالہ کروں گا

Comments are closed.