معاشی استحکام کے عوام کو دیر پا ثمرات ملیں گے ، گور نر سٹیٹ

کراچی (آن لائن) گور نر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے عوام کو دیر پا ثمرات ملیں گے ، رواں سال کے آ خر تک افراط زر مستحکم ہو جائے گا ۔ ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہی ہے ۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ روابط ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم نے زر مبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا ۔ انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا پا لیسی ریٹ میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ز ر مبادلہ کے ذ خائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے فارن ان ایکسچینج کی لیکویڈیٹی موجود ہے۔ مشکل حالات میں بھی ہماری اندسٹری چلتی رہی ۔ افراط زر اڑتیس فیصد سے کم کر کے چار اعشاریہ ایک فیصد پر لے آ ئے ہیں ۔

دو ہزار پچیس تک افراط ز ر مستحکم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا معاشی استحکام کے عوام کو دیر پا ثمرات ملیں گے ۔ خوراک کے حوالے سے بھی چیزیں بہتر ہوں گی۔ کرنٹ اکاونٹ اس وقت بھی سر پلس ہے۔ انہوں نے کہا غیر ملکی قرضوں کا بوجھ وہی ہے جو دو ہزار بائیس میں تھا ۔ سب سے بڑا مسئلہ بیلینس آف پیمنٹ کا ہے ۔ انہوں نے کہا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ، جو رواں مالی سال پینتیس ارب ڈالر رئیں گی ۔ روا ں مالی سال مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے آج ڈالر کی دستیابی ایشو نہیں۔ امپور ٹ کے لئے ڈالر با آسانی دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیجیٹیلائزیشن پر فوکس ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی حکومت اور سٹیٹ بنک دونوں کام کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.