آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس کو ڈسکس کررہے، بجلی کی قیمت دس سے بارہ روپے کم کرسکتے ہیں، اویس لغاری
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیربرائے پاورڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس کو ڈسکس کررہے، بجلی کی قیمت دس سے بارہ روپے کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ پچاس روپے کم ہوجائے‘آئی پی پیزسے مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے،بجلی قیمتیں کم ہوئی ہیں،گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں،آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے،تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی۔وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین محمد ادریس کی زیرصدارت اجلاس کو بریفنگ اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس کو ڈسکس کررہے، کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، بجلی کی قیمت دس سے بارہ روپے کم کرسکتے ہیں، اس حوالے سے آٹھ سے نو مختلف عناصر ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ پچاس روپے کم ہوجائے، ایسادنیا میں کہیں نہیں ہوتا،بگاس 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جارہے ہیں،مزید سولہ پلانٹس کا ریویو کرنے جارہے ہیں،اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی ۔اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہوجائے گا۔
گھریلو صارفین کے لئے بجلی 4 روپے تک سستی ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پانچ سے سات سال میں کے الیکڑک کا 500 ارب روپے منافع مانگا جارہا ہے۔ہمارے خیال میں یہ ناجائز ہے ‘اس سے خیبر پختونخواہ کا صارف بھی متاثر ہوگا ۔اویس لغاری نے کہا کہ آٹھ بجلی کمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوچکے ہیں‘ پانچ ماہ میں ملک میں بہت بڑی بچت کی ہے ۔ہمارے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرکے بچت ہوئی ہے ۔سیپکو حیسکو کے بورڈ کے حوالے سے ان کیمرہ بات کرونگا ۔اس حوالے سے ان کیمرہ بات کروں گا‘بورڈز کی تبدیلی کے حوالے ان کیمرہ سیشن کے علاوہ بات نہیں کروں گا ‘ابھی میٹنگ ان کیمرہ کردیں میں بریفنگ دے دیتا ہوں۔اس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ابھی اجلاس ان کیمرہ نہیں ہوسکتا ‘ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے‘اس حوالے سے پیر کو اجلاس رکھیں گے۔،چئیر مین کمیٹی کے اس موقف سے بعض ارکان نے اختلاف کیا اور کہا اگر آپ ممبران کے ساتھ نہیں تو ہم واک آؤٹ کرتے ہیں اوررکن کمیٹی شہریار، شیر علی ارباب جنید اختر کمیٹی سے واک آوٹ کرگئے۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے،بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں،آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی،نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی،مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں بہت بڑی رقم مانگی ہے، ہمارے خیال میں یہ ملٹی ایئر ٹیرف اتنا نہیں بنتا، کم ہونا چاہئے،نیپرا پاکستان کی عوام کا مفاد مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا،وزیر اعلی کے پی کے سے کنڈا کلچر خاتمے پر ملاقات ہوئی تھی، کنڈا کلچر پر وزیر اعلی کی پی کے کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔
Comments are closed.