اسلام آباد ( آن لائن )پی ٹی آئی او ر حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا معاملہ، پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ،سپیکر کی وطن واپسی پر مطالبات دیئے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے معاملے پر پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طورپر نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ملک سے باہر ہیں جب وہ وطن واپس آئینگے تو ان سے ملاقات کے بعد ہی اپنے مطالبات تحریری طور پر دیئے جائینگے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قویم اسمبلی 13جنوری کو وطن واپس آئینگے ۔ واضح رہے کہ سپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس اور اپنے بارے تحفظات کے حوالے سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فون کال ریسیو نہ کرنے اور ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ اسد قیصر کے شکوے اور ریمارکس پر سپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہرنے سپیکر قومی اسمبلی کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تیسری نشست سے پہلے سپیکرایاز صادق سے ملاقات کرے گی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر سے ملاقات کے بعد ہی مطالبات تحریری طورپر دیئے جائینگے بانی تحریک انصاف کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائے گی۔
Comments are closed.