ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما نے کہا ہے کہ میری خاموشی کمزوری نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے، منفی چیزیں آسانی سے آن لائن پھیل جاتی ہیں۔ یزویندرا چاہل سے طلاق کی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دن میرے اور میرے خاندان کے لیے ناقابلِ یقین حد تک سخت رہے ہیں، بے بنیاد تحریریں، حقائق کی جانچ سے عاری اور نفرت پھیلانے والے بغیر چہرے والے ٹرولز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانا پریشان کن ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میں نے اپنا نام اور عزت بنانے کے لیے سالوں سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سچائی پر توجہ مرکوز کر کے اور اسے تھام کر آگے بڑھتی ہوں۔ واضح رہے بھارت میں یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کے درمیان تعلقات تلخ ہو چکے ہیں اور دونوں نے اپنی راہیں بھی جدا کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔ اسپن بولر یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں تاہم ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف ان فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.