علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا لیا،عطا اللہ تارڑ

اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی،وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاوٴ گھیراوٴ کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے، قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤآپ کا وطیرہ ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور پشاور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر فنڈز نہ دے سکا تو میرے خلاف ”اووووو“ کر کے احتجاج کرنا ۔وزیر اعلی کے اس منفرد انداز پر سوشل میڈیا پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں ۔

Comments are closed.