آئی سی سی وفد کا پنڈی کرکٹ اسٹیذیم کا دورہ

راولپنڈی (آن لائن) آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جانیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد دوسرے مرحلے پنڈی کرکٹ سٹڈیم کا دورہ، وفد کواسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ائئی سی سی کے چھ رکنی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں ماہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجاے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران پنڈی سٹیڈیم تین میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 24 فروری کو بنگلا دیشں اور نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جبکہ 27 فروری کو پاکستان کا بنگلا دیش سے مقابلہ ہو گا۔پاکستان کے دورے کے آخری مرحلے میں آئی سی سی وفد لاہور آئے گا اور قذافی سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا

Comments are closed.