سپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین پارلیمنٹ کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں‘ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان قومی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ سپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین پارلیمنٹ کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ سپیکر دستیاب نہ بھی ہوں تو بہترین طریقہ سپیکر افس کو پیغام دینا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سپیکر افس اور ان کا سٹاف اراکین کا کوئی بھی پیغام ان تک لازمی پہنچاتا ہے۔بعض اوقات سپیکر حلقے میں،میٹنگ میں ہوتے ہیں بعض اوقات موبائل فون ان کے پاس نہیں ہوتا ۔ترجمان نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کا اگر ان سے براہ راست رابط نہ ہو تو سپیکر افس کے ذریعے رابط کریں۔

Comments are closed.