وزیر اعلی پنجاب کا مسکن راوی ہاوسنگ سکیم کا افتتاح ، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے، مریم نواز

کالا شاہ کاکو(آن لائن) وزیرا علی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے ، پانچ سال میں صوبے کے پانچ لاکھ خاندانوں کو گھر بنا کر دیں گے ، بے گھر نادار لوگوں کو بھی اپنی رہائش کی سہولت دینے کے کے لئے تین مرلہ کے پلاٹس دینے کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ پانچ سال کے دوران ملک خصوصا صوبے کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے ۔ وزیر اعلی نے مسکن راوی ہاوسنگ سکیم کاا فتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوے انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ایک سو مستحق لوگوں کو گھر ملا ہے ۔ یہ گھر دو بیڈ روم ، ایک کیچن ، واش روم اور صحن پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی سیاست خدمت کی سیاست ہے ۔

انہوں نے پنیتالیس سال اس ملک اور قوم کی بھلائی کے لئے صرف کئے ۔ ایٹمی پروگرام ، بجلی بنانے ، موٹر وے بنانے ، ملکی معیشت کی بہتری کے تمام منصبوں پر نواز شریف کی مہر ہے ۔ ہم ان کے فٹ سولجر کے طور پر انکے خوابو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ زہرہ ہاوس سکیم کے تحت بنائے گئے ہر گھر کے اوپر سولر سسٹم لگا یا گیا ہے ۔ ہر سو گھروں کے ساتھ ایک سکول ، پارک ، واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ یہ گھر ان لوگوں کو بنا کر دئیے جا رہے ہیں جن کے پاس گھر بنانے کی استطاعت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کیا اپنا گھر اپنی چھت سکیم بھی دنیا کی بہترین ہاوسنگ سکیم ہے ، اس سکیم کے تحت پند رہ لاکھ روپے تک بلا سود قرض گھروں کی تعمیر کے لئے دیا جارہا ہے جو سات سال مین واپس کرنا ہو گا ۔ اس سکیم سے بیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ، ایک لاکھ لوگوں کو ایک سال میں اپنا گھر مل جائے ، پانچ لاکھ خاندانوں کو پانچ سال میں گھر وں کا مالک بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا اس سکیم کے تحت پنجاب کے تمام 37اضلاع میں ہزا روں گھر زیر تعمیر ہیں ۔ ا نہوں نے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کا دائرہ کار بڑ ھانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ایسے لوگ جو زمین خریدنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے انکو تین مرلہ کے پلاٹس دیں گے اس سکیم پر بھی کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب کے عوام نے ترقیاتی منصوبوں پر بھر پور اعتماد کا ا اظہار کرتے ہوے ہر سکیم لے لئے لاکھوں درخواستیں دی ہیں ۔ یہ پنجاب کے عوام کا نواز شریف پر بھی اعتماد ہے ۔ ہم نواز شریف کے سپاہی ہیں پنجاب سب کے کام آرہا ہے۔ انہوں نے کہا تیس ہزار بچوں کو سکالر شپس دی ہیں ۔ تمام سکالر شپس میرٹ پر دی ہیں ۔ میرے دماغ میں کوئی تفریق نہیں ۔ پنجاب میں بسنے والا ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ پورے پنجاب میں چار سو سڑ کیں زیر تعمیر ہیں ۔ پچیس ای بسیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جو جلد پنجا ب کی سڑکوں پر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا مہنگائی کم ہو رہی ہے ۔ روٹی سستی ہوئی ہے ، میں اپنی ٹیم کے ساتھ اآٹے روٹی کی قیمتیں نہ بڑھنے کے لئے ہر روز لڑتی ہوں ۔ انہوں نے کہا پانچ سال میں پنجاب اور پا کستان کی قسمت بدل کر رکھیں گے ۔

Comments are closed.