سکیورٹی فورسز نے افغان جاسوس کو جہنم واصل کر دیا

راولپنڈی(آن لائن)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو جہنم واصل کر دیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا،جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردکی شناخت محمدخان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی، 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا،دہشتگرد محمد خان افغانستان سیاسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو سمگل کرتا تھا،

سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا، گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ،دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کیحوالے سے ثبوت فراہم کیے لیکن افغان حکومت خارجی دہشت گردوں کیخلاف کوئی موثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے ،پاکستان کے پاس افغانستان سے دراندازی اور دہشتگردی کے بے شمار واقعات کے ثبوت موجود ہیں ،ان ٹھوس شواہد کے بعد افغان حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،افغان حکومت کو اپنی دوغلی حکمت عملی کو ترک کر کے خارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کرنی ہوگی

Comments are closed.