اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے۔سینیٹر اعجاز احمد چوھدری سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری آج منگل کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔
اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.