ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ بارش کے باعث آج ریزرو ڈے پر منتقل کردیاگیا
کولمبو ( آن لائن ) ایشیاء کپ کے سْپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراوٴنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کرکے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تاہم پیشگوئی کے مطابق آج بھی سری لنکن وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سے رات 8 بجے تک بارشوں کے امکان کے باعث میچ نا مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں ابتدائی اوورز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بھارتی اوپنر روہت شرما اور شبمن گل کے درمیان 121 رنز کی پارٹنرشپ لگی۔17 ویں اوور میں شاداب خان نے روہت شرما کو 56 رنز پر پوویلین بھیجا، اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے 58 رنز بنانے والے شمبن گل کی وکٹ حاصل کی۔جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو اس وقت تک بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنالیے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
Comments are closed.